خلافت احمدیہ — Page 47
کامیاب سفر سے واپس تشریف لاچکے تھے اور ربوہ میں ہی رونق افروز تھے حضور نے اس مبارک اور رحمتوں سے معمور دورہ سے مراجعت کے بعد جو پہلا خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اس میں اس تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کو نہایت بصیرت افروز الفاظ میں نصیحت فرمائی کہ :- اللہ تعالیٰ کے فضل جس قوم پر نازل ہو رہے ہوں اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کرتے چلے جاتے ہیں میری طبیعت پر اثر ہے اور میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی گئی ہے کہ آئندہ ۲۳ - ۲۵ سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں۔کل کا اخبار آپ نے دیکھا ہو گا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شاہ میں کہا تھا کہ اگلے مہیں سال احمدیت کی پیدائش کے ہیں اس واسطے چوکس اور بیدار رہو بعض دفعہ غفلتوں کے نتیجہ میں پیدائش کے وقت بچہ وفات پا جاتا ہے میں خوش ہوں اور آپ کو بھی یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ وہ بیچتے ۱۹۶۵ میں بخیر و عافیت زندہ پیدا ہو گیا جیسا کہ آپ نے کہا تھا میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ وہ بچہ خیریت کے ساتھ پوری صحت کے ساتھ اور پوری توانائی کے ساتھ 1970 میں پیدا ہو چکا ہے۔اب شاہ سے ایک دوسرا دور شروع ۱۹۶۵ء ہو گیا اور یہ دور خوشیوں کے ساتھ بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانے کا E