خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 41 of 48

خلافت احمدیہ — Page 41

فَنَاصِرُ طَهَّرَهُ أو لا ونا مر طهره اخرا مسجد اقصٰی کی عادت ہے جو اس پر حاوی اور مستولی ہے اور اب و مشہور عام بات ہے کہ جب وہ کفر کا وطن بن جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے ایک ناصر مبعوث کرتا ہے۔ایک ناصر نے، اُسے پہلے پاک کیا تھا اور ایک ناصر اُسے آخری دور میں پاک کرے گا۔اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس اہم پیش گوئی کی حقیقت کیا ہے اور اس کا ظہور کسی رنگ میں ہونے والا ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جیسا کہ حضرت خلیفہ مسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ پر اوائل خلافت میں منکشف کیا گیا ہے کہ پچیس تیس سال کے اندر اندر حیرت انگیز انقلاب اسلامی برپا ہونے والا ہے۔چنانچہ حضور فرماتے ہیں :۔" اسلام کے غلبے کا عظیم دن طلوع ہو چکا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کو ٹال نہیں سکتی ، "" انشاء اللہ پچیس سال کے اندر اندر اسلام کا غلبہ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گئے یہ ہے۔" اسلام کی فتح کا دن قریب آچکا ہے یہ دلوں کی منتح ہماری محبت ساری دنیا کی نفرت پر غالب آکے رہینگی اور بالآخر تمام صفحہ زمین پر اسلام ہی کا بول بالا ہو گا یا