خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 40 of 48

خلافت احمدیہ — Page 40

حضرات ! یہ عجیب بات ہے کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے اقتصادی نظام کے جس فلسفہ پر مفصل روشنی ڈالی ہے اس کی بنیا و حضور نے آیت مخلصين له الدین پر ہی رکھی ہے جیسا کہ حضور کے ان مطبوعہ خطبات سے بھی ظاہر ہے جو " اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ کے نام سے شائع ہو چکے ہیں اوراپنی نظیر آپ ہیں سے ہم پر کرم کیا ہے خدائے غیور نے پورے ہوئے جو وعدے کئے تھے حضور نے یہاں برسبیل تذکره " ناصر نام کی ایک تاریخی اہمیت و عظمت معلوم کرنے کے لئے ایک صدی قبل کا ایک عجیب حوالہ بھی مشین لیجئے۔جناب نواب صدیق حسن قنوجی کو بعض اہل حدیث علماء مجد د بھی تسلیم کرتے ہیں اور انہیں " کلیم عصر" اور "مسیح وقت کے القاب سے بھی پکارا جاتا رہا ہے۔آپ نے اپنی مشہور کتاب حجم الكرامة (مطبوعہ اے کے من پر ۶۱۸۷۴ بعض قدیم بزرگوں کے یہ میر اسرار شعر و رح فرماتے ہیں :- الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى لَهُ عَادَةٌ شادَتْ فَصَارَتْ مَثَلًا سَائِرَا اذ اغدَا بِالْكُفْرِ مُسْتَوْطَنَّا آن يَبْعَثَ اللهُ لَهُ نَاصِرًا