خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 36 of 48

خلافت احمدیہ — Page 36

جائے گا تو اس کی بجائے ہزاروں اس کے خون کے قطروں سے پیدا ہو جائیں گے " (درس القرآن ) اسی طرح حضور رض نے ۲۲ اگست ۱۹۴۷ م کو یعنی ہجرت پاکستان سے صرف نو دن بیشتر قادیان سے پاکستانی احمدیوں کے نام ایک درد انگیز پیغام ارسال فرمایا جس میں اپنے قلم سے تحریر فرمایا۔خلافت زندہ رہے اور اس کے گرد جان دینے کے لئے ہر مومن آمادہ کھڑا ہو۔۔۔۔میرا یہ پیغام باہر کی جماعتوں کو بھی پہنچا دو اور انہیں اطلاع دو کہ تمہاری محبت میرے دل میں ہندوستان کے احمدیوں سے کم نہیں تم میری آنکھ کا ارا ہو۔میں یقین رکھتا ہوں کہ جلد سے جلد اپنے اپنے ملکوں میں احمدیت کا جھنڈا گاڑ کر آپ لوگ دوسرے ملکوں کی طرف توجہ دیں گے اور ہمیشہ خلیفہ وقت جو ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے فرمانبردار رہیں گے اور اس کے حکموں کے مطابق اسلام کی خدمات کریں گے یہ نا پریخ احمد برین سیل ره وانه ۱۳۶۳ ) پھر ہ کے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ کو خطاب کرتے ہوئے تاکیدی ہدایت فرمائی۔