خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 28 of 48

خلافت احمدیہ — Page 28

۲۸ کرنے کے لئے حضور نے نہ صرف جماعت میں لجنہ اماء الله اطفال الاحمدیہ خدام الاحمدیہ اور انصاراللہ جیسی اہم تحریکوں کی بنیاد رکھی اور ان کے عہد کے الفاظ میں خاص طور پر اس بنیادی شرط کو شامل فرمایا اور اسے قیامت تک دُہرانے کا تاکیدی فرمان جاری کیا بلکہ سلسلہ احمدیہ کے مرتبیان کو نصیحت فرمائی کہ وہ مقام خلافت کی عظمت شان اور حلالت مرتبت کا تذکرہ ہمیشہ جماعت کے سامنے کرتے رہا کریں۔چنانچہ چنور نے ارشاد فرمایا : مبلغین اور واعظین کے ذریعہ بار بار جماعتوں کے کانوں میں یہ آواز پڑتی رہے کہ پانچ روپے کیا۔پانچ ہزار روپیہ کیا۔پانچ لاکھ روپیہ کیا۔پانچ ارب روپیہ کیا اگر ساری دنیا کی جانیں بھی خلیفہ کے ایک حکم کے آگے قربان کر دی جاتی ہیں تو وہ بے حقیقت اور نا قابل ذکر چیز ہیں۔اگر یہ باتیں ہر مرد ہر عورت ہر بچے ہر وا ھے کے ذہن نشین کی جائیں اور ان کے دلوں پر ان کا نقش کیا جائے تو وہ ٹھوکریں جو عدم علم کی وجہ سے لوگ کھاتے ہیں کیوں کھائیں؟ پس سب سے اہم ذمہ داری علماء پر عائد ہوتی ہے۔۔۔۔۔ہماری جماعت کے علماء لوگوں کو تیار کرسکتے ہیں اور دوسرے لوگ میں مین کو خدا تعالی نے علم و فہم بخشا ہے اور وہ خدا تعالی کی حیثیت