خلافت احمدیہ — Page 12
۱۲ رہنا چاہیئے اور وہ یہ کہ یہی لوگ جو آج کہتے ہیں کہ الوحقیقت سے خلافت کا کہیں ثبوت نہیں ملتا ان لوگوں نے اپنے دستخطوں سے ایک اعلان شائع کیا ہوا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول کی بعیت کے وقت انہوں نے کیا۔پس جماعت کے دوستوں کو ان لوگوں سے یہ سوال کرنا چاہیے اور پوچھنا چاہئے کہ تم ہمیں الومیت کا وہ حکم دکھاؤ جسکے مطابق تم نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی بیعت کی تھی۔اسکے جواب میں یا تو وہ یہ کہیں گے کہ ہم نے جھوٹ بولا اور یا یہ کہیں گے کہ الوحیت میں ایسا حکم موجود ہے اور یہ دونوں صورتیں اُن کے لئے کھلی شکست ہیں۔الفضل ۲۱ شهادت / اپریل ها خطبہ جمعہ حضرت مصلح موعد وض) خلافت کو قدرت ثانیہ نام دینے کا فلسفہ ۶۱۹۴۰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خلافت کو " قدرت ثانیہ کے نام سے کیوں موسوم فرمایا ؟ اس کی وضاحت میں حضرت مصلح موعود ی نے ارشاد فرمایا گرام نبی کی دو زندگیاں ہوتی ہیں ایک شخصی اور ایک قومی اور اللہ تعالے ان دونوں زندگیوں کو الہام سے شروع کرتا ہے۔نبی کی شخصی زندگی