خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 57

خلافة على منهاج النبوة ۵۷ جلد سوم مسلمان بعد کے واقعات بھی رویا میں دکھا دیے جاتے ہیں۔اور بظاہر ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ بعد کے واقعات ہیں مگر میں جماعت کو ہوشیار کرتا ہوں کہ یہ قیمتی اصول ہیں جن پر انہیں مضبوطی سے قائم رہنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مأموریت اور آپ کے امتی ہونے کو کبھی نہ بھولو۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے سب سے بڑی لذت اس میں ملتی ہے کہ میں امتی نبی ہوں۔پس جس خوبصورتی پر آپ کو ناز تھا اسے کبھی نہ چھوڑو۔پھر آپ کی تعلیم اور الہامات کو سامنے رکھو۔اس کے بعد خلافت ہے جس کے ساتھ جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی تھی کہ جس دن مسلمانوں نے اس چادر کو پھاڑ دیا اُس کے بعد ان میں اتحاد نہیں ہو گا۔حضرت عبد اللہ بن سلام نے جو یہود سے ہوئے تھے حضرت عثمان کی شہادت کے وقت کہا کہ اب مسلمانوں میں قیامت تک اتحاد نہیں ہوسکتا ہے پس خلافت بہت قیمتی چیز ہے۔بے شک خلیفہ کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے بہت زیادہ قیمتی چیز خلافت ہے۔جس طرح نبی کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے زیادہ قیمتی چیز نبوت ہوتی ہے۔پس یہ اصول ہیں ان کو مضبوطی سے پکڑو۔پھر یہ خیال نہ کرو کہ تم تھوڑے ہو یا بہت کیونکہ ان اصولوں کے پیچھے خدا ہے اور جو تم پر ہاتھ ڈالے گا وہ گویا خدا پر ہاتھ ڈالنے والا ہو گا۔جس طرح بجلی کی تار پر غلط طریق پر ہاتھ ڈالنے والا ہلاک ہو جاتا ہے لیکن صحیح طور پر ہاتھ ڈالنے والا اس سے انجن چلاتا ہے اور بڑے بڑے فوائد حاصل کر لیتا ہے اسی طرح ان اصول کے اگر تم پابند رہو، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھو اور ہر قربانی کے لئے تیار ہو تو تم پر حملہ آور ہو نیوالا ہلاکت سے نہیں بچ سکے گا۔“ خطبات محمود جلد ۶ اصفحه ۱۱ تا ۱۹) لبخارى كتاب الجهاد والسير باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْاِمَامِ صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية ال عمران: ۵۶ بخاری کتاب مناقب الانصار باب المعراج صفحه ۶۵۳ حدیث نمبر ۳۸۸۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۱۷۸،۱۷۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء