خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 591 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 591

خلافة على منهاج النبوة ۵۹۱ جلد سوم خلافت اور سلطنت ایک صاحب نے عرض کیا کہ کیا خلیفہ کے لئے سلطنت ضروری ہے؟ فرمایا:۔خلافت کے معنی ایک بادشاہت کے ہیں اور ایک نیابت کے۔اور جو جس کا خلیفہ ہوگا وہ اسی بات میں ہوگا جو اس کے اصل میں ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض بھی روحانی اصلاح تھی۔اور خلیفہ عربی کے لحاظ سے بادشاہ کو بھی کہنا درست ہے۔ہرایک سلطان بھی خلیفہ ہے۔ہاں مسلمانوں نے اس کو خاص کر لیا ہے۔( الفضل ۲۸ /نومبر ۱۹۲۱ء)