خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 566 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 566

خلافة على منهاج النبوة ۵۶۶ جلد سوم ٹرانسپورٹ ، مہمان نوازی ، امداد مستحقین ا خلافت لائبریری کے بجٹ کی بابت اور سب سے پہلے تو میں اس حصہ کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جو بجٹ میں خلافت بجٹ کے طور پر پچھلے سال رکھا گیا تھا۔غور کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ بجائے خلافت کے بجٹ کے نیچے ان کا نام رکھنے کے انہیں پرائیویٹ سیکرٹری کے بجٹ کے نیچے رکھنا چاہئے۔وہ کام بھی پرائیویٹ سیکرٹری کا ہی ہے اور گو وہ خلیفہ وقت کی ہدایات کے ماتحت ہی کام کرے گا لیکن عنوان کے لحاظ سے اس چیز کو اس کے بجٹ کے نیچے چلا جانا چاہئے تا کہ نگرانی بھی رہے اور حساب کتاب بھی رکھا جا سکے۔ان میں سے پہلی چیز میرے نزدیک موٹر ہے۔موٹر کو میرے نزدیک خلافت کے بجٹ میں سے نکال کر سیکرٹری کے بجٹ میں رکھ دینا چاہئے کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا حساب ہونا چاہئے اور ہوتا ہے پس کوئی وجہ نہیں کہ پرائیوٹ سیکرٹری کے دفتر کے نیچے اس کو نہ رکھا جائے۔اسی طرح چار مدات میں سے ایک مدالیسی ہے جس کے متعلق میں چاہتا ہوں کہ اسے اُڑا دوں کسی الہی مصلحت کے ماتحت وہ گزشتہ سال رکھی گئی تھی مگر میں سمجھتا ہوں اب وہ مصلحت پوری ہو چکی ہے اور مناسب یہی ہے کہ اگر اس مد کو اُڑا دیا جائے اور وہ مہمان نوازی کی مد ہے۔مہمان نوازی کی مد ہے تو ضروری لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کسی شخص کو توفیق حاصل ہو تو اس کے لئے کسی قسم کا روپیہ وصول کرنا طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔چنانچہ میں نے اس سال محسوس کیا ہے کہ ہر دعوت پر مجھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے میں بھیک مانگ رہا ہوں۔اب اس پر ایک دفعہ عمل ہو گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ خلفاء کے لئے اب یہ طریق عمل معیوب نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی