خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 558
خلافة على منهاج النبوة ۵۵۸ جلد سوم خلیفہ کی نافرمانی خدا اور رسول کی نافرمانی ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مومنوں کو حکم دیا ہے اطِيْعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُولَ و أولي الأمر منكم لے تو خلیفہ جس بات کا حکم دیتا ہے اس کی نافرمانی کرنے والا ایسا ہی مجرم ہے جیسا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرنے والا۔اور اگر چہ اس کی کوئی سزا شریعت نے مقرر نہیں کی مگر مومنوں کے نزدیک خود نا فرمانی اپنی ذات میں سزا ہے اور یہ احساس کہ خلیفہ کا حکم نہیں مانا گیا اپنی ذات میں ایک سزا ہے اور اصل سزا یہی ہے دوسری سزا ئیں تو مصلحتا دی جاتی ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ سلسلہ اور خلیفہ کی نافرمانی سے بڑھ کر اور کیا سزا ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ناراضگی خود بہت بڑی سزا ہے دوزخ کی سزا کا مطلب یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہے پس گو اوامر کی نافرمانی کے لئے سزا مقر ر نہیں مگر بہر حال وہ احکام ہی ہیں“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء صفحه ۲۵ ) ا النساء: ۶۰