خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 500
خلافة على منهاج النبوة جلد سوم مراکش اور الجزائر وغیرہ فتح کر لئے اور یورپ کی سرحد تک مسلمان پہنچ گئے اور مسلمانوں کے گھوڑوں کی ٹاپوں نے سب علاقوں کو روند ڈالا۔یہ سب فتوحات إذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ کے وعدے کے مطابق تھیں۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے بچے فرستادہ اور رسول نہ ہوتے تو مزید کامیابی تو کجا مسلمانوں کا اپنا شیرازہ بھی بکھر جاتا۔لیکن نہ صرف یہ کہ مسلمان ایک نقطہ پر جمع رہے بلکہ ہر طرف فتح نے ان کی پیشانیوں کو چوما۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کے مطابق تھا جو اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وفات کے وقت کئے تھے۔“ ( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۴۷۶ تا ۴۷۹) تاريخ الخلفاء للسيوطي صفحه ۶۰ الناشر نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء