خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 462 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 462

خلافة على منهاج النبوة ۴۶۲ جلد سوم کی بے قدری کرتا ہے۔پس اگر انتخاب کے وقت وہ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحت میں شامل تھا تو اب اس اقدام کی وجہ سے ہماری درگاہ میں اس کا نام آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ کی فہرست سے کاٹا جائے گا اور فاسقوں کی فہرست میں لکھا جائے گا۔پھر فرماتا ہے واقيْمُوا الصَّلوة وأتُوا الزَّكوة وأطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ اس آیت میں ومَن كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَا وليكَ هُمُ الفسقُونَ کے معاً بعد نماز اور زکوة اور اطاعت رسول کا ذکر کر کے اس طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر کسی وقت برکاتِ خلافت کے نزول میں کمی آجائے تو مسلمانوں کو بحیثیت قوم نمازوں میں لگ جانا چاہئے اور زکوۃ دینے میں چست ہو جانا چاہئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت اختیار کرنی چاہئے۔اگر وہ ایسا کریں گے تو ان پر رحم کیا جائے گا اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ایسا نائب کھڑا کر دیا جائے گا جو سب مسلمانوں کو اکٹھا کر دے گا۔بہر حال منکرین خلافت کبھی زمین پر غالب نہیں آئیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگ کھڑے کرتا رہے گا جو خلافت پر ایمان رکھتے ہوں خواہ جزوی ہی ہو۔چنانچہ خوارج جو منکرین خلافت ہیں کبھی بھی دنیا پر حاکم نہیں ہوئے بلکہ سنی جو منہ سے خلافت کے قائل ہیں لیکن حضرت عثمان اور حضرت علی کے زمانہ میں انہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے خلافت کو قائم رکھنے کی کوشش نہیں کی وہی ہمیشہ غالب رہے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۳۶۶ تا ۳۹۳) بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أطِيعُوا الله و اطيعوا الرسول صفحه ۱۲۲۸، ۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۷ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۶۰ الناشر مکتبہ نزار مصطفى الباز ۲۰۰۴ء ابراهیم: ۸ البقره: ۳۱ آل عمران: ۱۶۰ ص: ۲۷ الاعراف: ۷۰ 2 الاعراف: ۷۵ المائدة: ۲۱ ا الاعراف: ۱۴۳ ۱۲ المائدة: ۴۵ المائدة: ۴۷