خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 401
خلافة على منهاج النبوة ۴۰۱ جلد سوم اور حضرت ابو بکر کامیاب ہو گئے لیکن بعد میں حضرت علی کے اتباع نے ہی ان کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔پس قد افلح الْمُؤْمِنُونَ کی آیت نے شیعوں کے ان دونوں خیالات کا رڈ کر دیا۔اس خیال کا بھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کی اکثریت نَعُوذُ بالله منافق تھی اور صرف اڑ ہائی آدمی پکے مومن تھے۔اور اس خیال کا بھی کہ خلافت کے اصل مستحق حضرت علی تھے حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان نے ان کا حق غصب کر لیا تھا۔“ ( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۱۲۳،۱۲۲)