خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 312 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 312

خلافة على منهاج النبوة ۳۱۲ جلد سوم احمدیت میں داخل ہو گئے لیکن نہ ہمیں ان کی خبر تھی کہ یہ کہاں ہیں اور نہ انہوں نے پھر ہمارے متعلق کوئی خبر حاصل کی۔آج جلسہ سالانہ پر ہم آئے ہوئے تھے کہ ادھر سے ہم آ نکلے اور اُدھر سے یہ آ نکلے اور ہم نے ایک دوسرے کو پہچان لیا۔ہمیں ان کو دیکھ کر وہ وقت یاد آ گیا جب ہم ان پر ظلم وستم کیا کرتے تھے اور جب خدا کی آواز پر لبیک کہنے کی وجہ سے ہم نے ان کو ان کے گھروں سے نکال دیا اور انہیں بھی وہ زمانہ یاد آ گیا جب ہم نے انہیں دُکھ دیئے تھے اور ہم دونوں بیتاب ہو کر رونے لگ گئے۔تو بڑے بڑے دشمن ہدایت پا جاتے ہیں اور بڑے بڑے مخالف راہِ راست پر آ جاتے ہیں پس تم یہ مت سمجھو کہ چونکہ غیر مبائعین تمہارے دشمن ہیں اس لئے انہیں ہدایت نہیں مل سکتی۔ہدایت خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل جب نازل ہو تو تمام کدورتیں دل سے چلی جاتیں ہیں۔ہاں بے شک انہوں نے جماعت میں تفرقہ پیدا کیا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کوانہوں نے اپنے او پر ناراض کیا ہے۔مگر پھر بھی اللہ تعالیٰ کی بخشش وسیع ہے اور اس کی رحمتوں کا کوئی شمار نہیں۔پس تم نا امیدمت ہوا اور تبلیغ میں لگے رہو اور صداقت ان کے سامنے متواتر پیش کرتے رہوتا ان میں سے جو سعید روحیں ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو کھینچ کر ہماری طرف لے آئے اور اس فتنہ کو جس کے متعلق یہ مقدر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ اور کسی نہ کسی صورت میں ضرور قائم رہے گا ، جس حد تک کم ہو سکتا ہو کم کر دے تا ہدایت کو قبول کرنے کے راستہ میں جو روکیں حائل ہیں وہ زیادہ سے زیادہ دور ہو جائیں اور ہدایت کی تائید میں جو سامان ہیں وہ زیادہ سے زیادہ ترقی کر جائیں۔(الفضل ۲۱ را پریل ۱۹۴۰ء ) البدر ۲ / جون ۱۹۰۸ء صفحه ۶ السيرة الحلبية الجزء الثانى باب غزوة بدر الكبرى صفحه ۳۷۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۲۰۱۲ء ۹۱: :مریم ۱۱ بخارى كتاب اللباس باب الطيب فى الراس واللحية صفحه ۱۰۳۹ حدیث نمبر ۵۹۲۳ مطبوعه رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية سنن النسائى كتاب عشرة النساء باب حب النساء صفحه ۴۶۹ حدیث نمبر ۳۳۹۱ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الاولى