خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 217

خلافة على منهاج النبوة ۲۱۷ جلد سوم سے اس قمیص کے اتارنے کا مطالبہ کرینگے وہ منافق ہوں گے مگر مصری صاحب محض میری مخالفت میں آج یہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان سے عزل کا مطالبہ کرنے والے حق پر تھے اور غلطی پر حضرت عثمان ہی تھے۔یہ ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی پٹھان کنز پڑھ رہا تھا۔اس میں اس نے یہ لکھا دیکھا کہ حرکت سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اس کے بعد ایک دن جب وہ حدیث کا سبق لے رہا تھا تو اتفاقاً یہ حدیث آگئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ نے اپنے ایک نواسہ کو اُٹھا لیا تو وہ حدیث پڑھتے ہی کہنے لگا خوہ محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم تو یہ فرماتے ہیں کہ خدا تجھے خلافت کی قمیص پہنائے گا اور تو اُس کا قائم کردہ خلیفہ ہو گا اور جولوگ تجھ سے عزل کا مطالبہ کرینگے وہ منافق ہو نگے۔مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ نہیں وہ خدا کے قائم کردہ خلیفہ نہیں تھے اور جنہوں نے آپ سے عزل کا مطالبہ کیا وہی حق پر تھے۔گویا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات تو نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹ ہوئی۔لیکن منافق جو کچھ کہہ رہے تھے وہ سچ تھا۔“ ( الفضل ۲۶ فروری ۱۹۳۸ء) بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب عثمان بن عفان صفحه ۶۲۱ حدیث نمبر ۳۶۹۵ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية سنن ابن ماجه كتاب السنة باب فضائل عثمان رضی الله عنه صفحه ۱۸ حدیث نمبر ۱۱۲ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الاولى