خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 147
خلافة على منهاج النبوة ۱۴۷ جلد سوم کر کے دکھلا دیا ہے۔پس اب جو شخص خلافت کی مخالفت کرتا ہے وہ پہلوں سے بہت زیادہ سزا کا مستحق ہے اور یقیناً اگر کوئی شخص خلافت کے مقابلہ پر اصرار کرے گا اور اپنے اس فعل سے تو بہ نہیں کرے گا تو اُس کا ایمان بالکل ضائع ہو جائے گا اور آج نہیں تو کل وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی حملہ کرنے لگے گا۔اور پھر بالکل ممکن ہے وہ اس سزا کے نتیجہ میں اخلاق فاضلہ کو بھی اپنے ہاتھ سے چھوڑ دے اور حیا اور شرم سے اسے دور کی بھی نسبت نہ رہے۔پس زمانہ کے حالات سزاؤں کو بدل دیتے ہیں۔اُس زمانہ کے حالات بالکل اور تھے اور اب حالات اور ہیں۔اب جو لوگ خلافت کا مقابلہ کریں گے انہیں یقیناً ایسی سزائیں ملیں گی جو نہایت ہی عبرتناک ہوں گی اور یقیناً اپنی اپنی مخالفت اور عناد کے مطابق ان کے ایمان بھی ضائع ہوتے چلے جائیں گے۔“ 66 النور: ۵۶ خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۲۸۹ تا ۳۱۴) تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۳۳۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء تاریخ طبری جلد ۴ صفحہ ۲۶۔۲۷ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۴۵۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء ۵ تاک تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۷ ۴۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۴۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء 2 تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۲۴۰ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء سر الخلافة صفحه ۳۸ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۲ شائع کرده نظارت اشاعت ربوه ل الفتح: ٣٠