خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 2 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 2

خلافة على منهاج النبوة جلد سوم خلافت سے وابستہ ہونے میں بڑی برکات ہیں ( فرموده ۱۳ / اگست ۱۹۱۵ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :۔قل اعوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَت وَمِن شَرِّ التَّقْتَتِ فِي الْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ پھر فرمایا :۔" آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں دو عید میں نصیب ہوئی ہیں۔ایک عید الفطر اور دوسری جمعہ کی عید۔دونوں نمازوں کے ساتھ خطبے بھی ہیں۔عید کے بعد خطبہ ہے اور جمعہ سے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طرز عمل تھا۔میری عادت ہے کہ میں تقریر کرنے آتا ہوں تو کوئی مضمون سوچ کر نہیں آتا بلکہ اس وقت جو خدا تعالی دل میں ڈال دیتا ہے وہی سنا دیتا ہوں۔ابھی ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ کچھ غیر مبائعین عید و جمعہ کے لئے آئے ہوئے ہیں اس لئے میں ان کے متعلق کچھ کہہ دوں۔میں تو صرف بڑے آدمیوں ہی کو نہیں بلکہ ایک ضعیف، غریب اور ناکارہ سے ناکارہ انسان کو بھی جو نہایت ہی بدترین مخلوق سمجھا جاتا ہو سمجھانے کے لئے تیار ہوں بلکہ وہ غریب ایک منکر بادشاہ سے بہتر ہے کیونکہ وہ خدا کی باتوں پر زیادہ غور و فکر کرتا ہے۔بہر حال میں اللہ تعالیٰ کے لئے سناتا ہوں اگر غیر مبائعین فائدہ نہ اُٹھا ئیں تو ممکن ہے کوئی اور ہی فائدہ اُٹھائے اور ہدایت پائے۔حقیقت میں ہدایت دینا تو خدا ہی کا کام ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ