خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 1
خلافة على منهاج النبوة جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ملتان میں خطبہ جمعہ ۱۹۱۳ء کو ملتان کی جماعت نے ایک جلسہ منعقد کیا اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی خدمت میں اجازت کے لئے لکھا۔۲۹ ،۳۰ نومبر ۱۹۱۳ء کو جلسہ منعقد ہوا۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد تشریف لے گئے۔آپ کے ساتھ اور رفقاء بھی تھے۔۲۹ نومبر کو آپ نے نماز جمعہ پڑھائی۔حضرت صاحبزادہ نے خطبہ میں خلافت کی برکات اور رحمت کا بیان کیا۔اور اس کی مخالفت کا خلاف قرآن و حدیث و تعامل صحابہ ہونا ثابت کیا۔اور جماعت کو تاکید فرمائی کہ اختلافات میں نہ پڑیں۔کوئی امر شر ان کے علم میں آوے تو اپنی مجلسوں میں اس پر مباحثات نہ کریں بلکہ ایسے معاملات حضرت خلیفہ امسیح تک پہنچا دیویں اور پھر وہاں سے جو حکم آوے اُس پر عمل درآمد کریں اور جو لوگ خلافت کے خلاف کوئی بکواس کر یں اُن کی مجلسوں میں بیٹھنا اور ان سے تعلق رکھنا غیرت کے خلاف سمجھیں۔اخبار البدرد سمبر ۱۹۱۳ء)