خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 96
خلافة على منهاج النبوة ۹۶ جلد سوم کر کے چپکا دیتے اور گھاس پر بکرا باندھ دیتے۔شیر خیال کرتا کہ بکرا میرا شکار ہے اور وہ اُس پر حملہ کر دیتا۔لیکن جب بکرے کے پاس پہنچتا تو کھپچیوں میں لپٹ جاتا۔اسی طرح دشمن بعض دفعہ ایسی حرکات کرتا ہے جن کے ذریعہ وہ اپنے مخالف کو بلاتا ہے کہ آؤ اور مجھ پر حملہ کرو۔عقلمند آدمی موقع کو خوب سمجھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ حملے کا کونسا موقع ہے۔لیکن نادان آدمی ان باتوں کو نہیں سمجھتا وہ حملہ کر دیتا ہے اور کھپچیوں میں پھنس جاتا ہے۔پھر شور مچاتا ہے کہ آؤ آؤ اور مجھے اس مصیبت سے بچاؤ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اُس کی آواز سن کر دو چار آدمی اور دشمن پر حملہ کر دیتے ہیں اور وہ بھی انہی کھپچیوں میں پھنس جاتے ہیں اور اسی طرح یہ معاملہ بڑھتا جاتا ہے۔انگریزوں میں ایک کہانی مشہور ہے جو اسی قسم کے فتنوں پر چسپاں ہوتی ہے۔کہتے ہیں کسی کے پاس کوئی بلغ تھی۔جب وہ کسی شخص پر ناراض ہوتا تو کسی طرح اُس کا ہاتھ بلغ کو لگوا دیتا۔نتیجہ یہ ہوتا کہ اس بطبخ سے اُس کا ہاتھ چمٹ جاتا اور وہ چھوٹ نہ سکتا۔یہ دیکھ کر اُس کے دوست اور رشتہ دار اُسے چھڑانے کیلئے آتے اور جو بھی بطخ پر ہاتھ ڈالتا اُس کے ساتھ چمٹا جاتا۔یہی حال ایسی لڑائی کا ہوتا ہے۔جب ایک شخص لڑائی میں شامل ہوتا اور دشمن کی گرفت میں آجاتا ہے تو شکوہ کرتا اور شور مچانے لگ جاتا ہے کہ میں جماعت کا ممبر ہوں ، میری مدد کیوں نہیں کی جاتی۔میرے ساتھ ہمدردی اور محبت کا سلوک کیوں نہیں کیا جاتا۔اس شخص کو جواب تو یہ ملنا چاہئے کہ تمہارے ساتھ ہمدردی کیا کی جائے تم نے نظام کو تو ڑا اور سلسلہ کی ہتک کی لڑائی کرنا امام کا کام تھا ، تمہارا کام نہیں تھا۔لیکن اُس کی آواز سن کر کئی رحم دل یا یوں کہو کہ کمزور دل کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آؤ اس کی مدد کریں۔چنانچہ وہ اس کی مدد کیلئے اس کے پیچھے جاتے ہیں اور وہی لڑائی جو پہلے ایک شخص کی تھی اب نہیں آدمیوں کی لڑائی بن جاتی ہے اور پھر ایک کی بجائے ہیں آواز میں اٹھنی شروع ہو جاتی ہیں کہ آنا آنا ، بچانا بچانا۔اس پر وہ لوگ بھی جو پہلے اس خیال سے خاموش ہوتے ہیں کہ یہ انفرادی فعل ہے اس میں ہمیں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے جوش سے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں اب ایک کا سوال نہیں ہیں کا سوال ہے اور وہ بھی لڑائی میں شامل ہو جاتے ہیں