خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 450

خلافة على منهاج النبوة ۴۵۰ جلد دوم خلافت چلا ئی گئی تھی اُسی طرح تمہارے اندر بھی چلاؤں گا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ موسیٰ کے سلسلہ میں مسیح آیا اور محمدی سلسلہ میں بھی مسیح آیا مگر محمدی سلسلہ کا مسیح پہلے مسیح سے افضل ہے۔اس لئے وہ غلطیاں جو انہوں نے کیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسیح محمدی کی جماعت نہیں کرے گی۔انہوں نے خدا کو بھلا دیا اور خدا تعالیٰ کو بھلا کر ایک کمزور انسان کو خدا کا بیٹا بنا کر اُسے پوجنے لگ گئے۔مگر محمدی مسیح نے اپنی جماعت کو شرک کے خلاف بڑی شدت سے تعلیم دی بلکہ خود قرآن کریم نے کہہ دیا کہ اگر تم خلافت حاصل کرنا چاہتے ہو تو پھر شرک کبھی نہ کرنا اور میری خالص عبادت کو ہمیشہ قائم رکھنا جیسا کہ يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا میں اشارہ کیا گیا ہے۔پس اگر جماعت اس کو قائم رکھے گی تبھی وہ انعام پائے گی اور اس کی صورت یہ بن گئی ہے کہ قرآنِ کریم نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی کہ جس کا ہزارواں حصہ بھی انجیل میں نہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی ہے جو حضرت مسیح ناصرٹی کی موجود تعلیم میں نہیں پائی جاتی۔پھر آپ کے الہاموں میں بھی یہ تعلیم پائی جاتی ہے۔چنانچہ آپ کا الہام ہے۔خُذُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيدَ يَا ابْنَاءَ الْفَارِسِ " اے مسیح موعود اور اُس کی ذریت ! تو حید کو ہمیشہ قائم رکھوسو اس سلسلہ میں خدا تعالیٰ نے توحید پر اتنا زور دیا ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ یقین ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے تو حید کامل احمد یوں میں قائم رکھے گا اور اس کے نتیجہ میں خلافت بھی ان کے اندر قائم رہے گی اور وہ خلافت بھی اسلام کی خدمت گزار ہو گی۔حضرت مسیح ناصری کی خلافت کی طرح وہ خود اس کے اپنے مذہب کو تو ڑنے والی نہیں ہوگی۔جماعت احمدیہ میں خلافت میں نے بتایا ہے کہ جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے کہ خلیفے ہو نگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی قائم رہنے کی بشارت فرمایا ہے کہ میرے بعد خلیفے ہوں گے۔پھر مُلكاً عَاضًا ہو گا۔پھر ملک جبر یہ ہو گا اور اس کے بعد خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ہوگی۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ