خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 443
خلافة على منهاج النبوة ۴۴۳ جلد دوم اس کو جنت سے نکال دیا تھا اب میں دوسرا آدم بن کے آیا ہوں تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں داخل کروں۔اسے پس تم دوسرے آدم کی اولا د ہو۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق جنت خلافت سے دشمن تم کو نہیں نکال سکے گا۔شیطان ناکام رہے گا اور منہ کی کھائے گا اور سانپ کی طرح زمین چاتما ر ہے گا لیکن خدا کی جنت میں تم جاؤ گے جو اس کے بچے پیرو ہو کیونکہ تم نے آدم ثانی کو قبول کیا ہے اور آدم ثانی کو خدا نے اس لئے بھیجا ہے کہ پھر آدم اول کے وقت کے نکلے ہوئے لوگوں کو دوبارہ جنت میں داخل کرے۔میری اس تقریر سے یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ جو فتنہ شیطان نے آدم کے وقت اُٹھایا تھا اور جس آگ کو وہ پہلے ابراہیم کے وقت تک جلا تا چلا گیا تھا اور پھر بنو اسماعیل اور بنو اسحق کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب زمانہ تک بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر امیہ اور ہاشم کی لڑائی کی شکل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک بھڑکا تا چلا گیا تھا اور پھر حضرت امام حسین اور یزید کی لڑائی کی صورت میں وہ آپ کے بعد بھی بھڑ کا تا چلا گیا تھا اور پھر آخری زمانہ یعنی دور حاضر میں مسیح محمدی اور ابنائے مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی مرحوم کی لڑائی کی صورت میں اس نے بھڑ کا نا شروع کر دیا تھا اور اب پیغامیوں اور مبائعین اور ابنائے مسیح موعود اور ابنائے مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی لڑائی کی شکل میں اس کو جاری رکھے ہوئے ہے وہ بات حرف بہ حرف صحیح ہے اور اس تمام جنگ کی بنیا دلالچ یا بغض پر ہے کوئی دینی روح اس کے پیچھے نہیں ہے۔اعلی: ۱۵ تا ۲۰ انوار العلوم جلد ۲۶ صفحه ۲۱ ۲۲ ۵۳ تا ۱۳۰ ) الاعراف: ۱۳ تا ۱۹ پیدائش باب ۳ آیت ۵ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۷ ۱۸۸ء مفہوماً پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ ء مفہوماً پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء مفہوماً البقرة: ١١٠ کے آل عمران ۷۴۷۳ النساء: ۵۵