خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 425
خلافة على منهاج النبوة ۴۲۵ جلد دوم با وجو دمطالبات کے واپس نہیں ملی۔اس کے علاوہ ۸۷ روپے ۸ آ نے مولوی علی محمد اجمیری کو ولائے گئے یہ رقم بھی واپس نہیں ہوئی۔اس تحقیقات سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس ۱۸۹۹ روپے ۱ آنہ ۳ پائی کی رقم کا بیشتر حصہ مولوی عبد المنان صاحب یا ان کے احباب نے لیا ہوا تھا لیکن تمام رقم ایک ماتحت کا رکن کے نام پیشگی دکھائی ہوئی تھی۔خاکسار ظہور احمد آڈیٹر صدرانجمن پھر علاوہ ان بد عنوانیوں کے جو کہ مالی معاملات کے متعلق اور نینٹل کمپنی میں مولوی عبدالمنان صاحب نے کی ہیں یا سلسلہ کے روپیہ سے جلسہ سالانہ کے کام میں کی ہیں انہوں نے یہ بھی کوشش شروع کر دی تھی کہ کچھ روپیہ جمع کر لیں تا کہ وقت ضرورت کام آئے جس سے ان کی نیتوں کا پتہ لگتا ہے۔چنانچہ ان کا ایک خط پکڑا گیا ہے جس کا فوٹو ہمارے پاس موجود ہے۔انہوں نے افریقہ میں ایک احمدی دوست کو لکھا کہ میں تمہارے لڑکے کی شادی کرانے لگا ہوں تم پانچ سو پونڈ ( جو آجکل کے لحاظ سے سات ہزار روپیہ بنتا ہے ) بھیج دو۔یہ خط اس دوست نے اپنے ایک دوست کو جو پاکستان میں ہیں بھیج دیا اور اس نے فوٹو لیکر ہمیں بھجوا دیا وہ خط یہ ہے۔مکرم و محترم چوہدری صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کا خط موصول ہوا۔الْحَمدُ لِلهِ۔چوہدری منصور احمد اور ان کی والدہ بفضلہ تعالیٰ بخیریت ہیں۔پرسوں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے منصور احمد صاحب کی ملاقات ہوئی تھی آج ابھی ابھی حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کی ملاقات کے بعد واپس آئے ہیں۔حضور منصور احمد سے آپ کے اور آپ کے کاروبار کے متعلق دریافت فرماتے رہے۔عزیز کی شادی کے سلسلہ میں ایک جگہ تجویز کی گئی ہے لڑکی بی اے پاس ہے اور اس وقت بی ٹی میں لاہور کالج میں پڑھ رہی ہے۔لڑکے کے دادا نہایت مخلص اور سلسلہ کے فدائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔والد آجکل قادیان میں مقیم ہیں۔لڑکی تعلیم یافتہ اور مخلص ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو یہ رشتہ پسند ہے لڑکی کے ایک چا یہاں سلسلہ