خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 292

خلافة على منهاج النبوة ۲۹۲ جلد دوم خلیفہ خدا تعالیٰ بنایا کرتا ہے ذیل میں ایک اور شہادت ظہور القمر صاحب دلد ہری داس کی جو ہندوؤں سے مسلمان ہوئے ہیں شائع کی جاتی ہے جس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ منافق پارٹی پیغامیوں کی ایجنٹ ہے۔ظہور القمر صاحب تحریر فرماتے ہیں :۔میں مسمی ظہور القمر ولد ہری داس متعلم جامعتہ المبشرين ربوہ حال مسجد احمد یہ گلڈ نہ مری حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ تقریباً دس روز ہوئے ایک شخص جس نے اپنا نام اللہ رکھا سابق درویش قادیان بتا یا مسجد احمد یہ گلڑ نہ میں آیا اور کہا کہ میں مولوی محمد صدیق مربی راولپنڈی کو ملنے آیا ہوں۔میرا سامان راولپنڈی میں اُن کے مکان پر ہے اور میں نے اُن سے مکان کی چابی لینی ہے۔اس کے بعد وہ مولوی محمد صدیق صاحب کو ملا اور اُنہوں نے اسے مسجد احمد یہ گلڈ نہ میں ٹھہرایا اور بستر وغیرہ بھی دیا اور اس کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔مولوی محمد صدیق صاحب اسے اپنے ساتھ کھانا بھی کھلاتے رہے ( مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چونکہ اُس شخص نے اُن سے کہا تھا کہ بڑے بڑے احمدی مجھ سے بڑی محبت کرتے ہیں اور میاں عبدالوہاب صاحب کا خط دکھایا تھا کہ آپ ہمیں بھائیوں کی طرح عزیز ہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ میاں بشیر احمد صاحب کا خط بھی میرے پاس ہے۔گو اُنہوں نے امرائے جماعت کو لکھا ہے کہ اس شخص کو معافی مل چکی ہے اب جماعت اس کے ساتھ تعاون کرے اور اس کی مدد کرے مگر یہ بھی کہا تھا کہ وہ خط اس وقت میرے ساتھ نہیں ہے۔پس میں نے اس شخص پر حسن ظنی کی اور اُس کو مخلص احمدی سمجھا اور یقین کیا کہ اس کو معافی مل چکی ہے ) پھر ظہور القمر صاحب لکھتے ہیں کہ میں عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل خیبر لاج میں آیا اور منشی فتح دین صاحب سے دریافت کیا کہ عید کی نماز کب ہوگی اور کون پڑھائے گا ؟ منشی