خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 231 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 231

خلافة على منهاج النبوة ۲۳۱ جلد دوم کریں گے؟ اور باقی مسلم دنیا کے لئے تو کوئی صورت ہی ناممکن ہوگی۔پس اگر اس حکم کو ظاہر پر محمول کیا جائے تو اس پر عمل ہو ہی نہیں سکتا۔پھر ایسی صورت میں فسادات کا بھی احتمال رہتا ہے بلکہ ایک دفعہ تو محض اس جھگڑے کی وجہ سے مکہ میں ایک قتل بھی ہو گیا تھا پس اس آیت کے یہ معنی نہیں بلکہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں اس میں اللہ تعالیٰ نے امامت کی طرف اشارہ کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ تمہارا ایک امام ہو تا کہ اس طرح سنت ابراہیمی پوری ہوتی رہے۔درحقیقت آیت اري جاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِما ما قال ومِن ذُرِّيَّتِي ، قَالَ لا يَنَالُ عَهْدِى الظَّلِمِينَ وَاذْ جَعَلْنَا البيت مَثَابَةً لِلنَّاسِ وَآمَنَّا ، وَاتَّخِذُوا مِن مقام ابرهم مصلی سے میں دو امامتوں کا ذکر کیا گیا ہے پہلے فرمایا کہ رانّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا میں تجھے امام یعنی نبی بنانے والا ہوں۔اس پر حضرت ابراہیم نے عرض کیا ومِن ذُرِّيَّتِي میری ذریت کو بھی نبی بنا، کیونکہ اگر میں مر گیا تو کام کس طرح چلے گا ؟ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بات غلط ہے ، تمہاری اولاد میں سے تو بعض زمانوں میں ظالم ہی ظالم ہونے والے ہیں ، یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ ان ظالموں کے سپرد یہ کام کیا جائے۔ہاں ہم تمہاری اولا د کو یہ حکم دیتے ہیں کہ سنت ابراہیمی کو قائم رکھیں جو لوگ ایسا کریں گے ہم ان میں سے امام بناتے جائیں گے۔اس طرح ابراہیم ان میں زندہ رہے گا اور وہ خدا تعالیٰ کے تازہ بتازہ انعامات سے حصہ لیتے چلے جائیں گے۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دو امامتوں کا ذکر کیا ہے ایک امامت نبوت جو خدا تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست ملتی ہے اور دوسری امامت خلافت جس میں بندوں کا بھی دخل ہوتا ہے اور جس کی طرف واتَّخِذُوا مِن مَّقَام إِبْرَاحِمَ مُصَلَّى میں اشارہ کیا گیا ہے یعنی اس میں کسب کا دخل ہے پس تم اس کیلئے کوشش کرتے رہو۔غرض اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو یہ ہدایت کی ہے کہ جب امامت نبوت نہ ہو تو امامت خلافت کو قائم کر لیا کرو، ورنہ اگر ظاہری معنی لئے جائیں تو اس حکم پر کوئی عمل نہیں کر سکتا۔(انوار العلوم جلد ۶ اسیر روحانی (۲) صفحه ۷۹ ۸۰) الخصائص الكبرى الجزء الثانى صفحہ ۱۹۷ ذكر المعجزات مطبوعہ بیروت البقرة: ١٢٦ البقرة: ۱۲۶،۱۲۵