خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 3

خلافة على منهاج النبوة جلد دوم امریکہ جانے والے مبلغ حضرت ماسٹر محمد دین صاحب بی اے کو ہدایات زندگی کا اعتبار نہیں اس امر کو خوب یا درکھیں کہ ہم آدمیوں کے پرستار نہیں خدا کے بندے ہیں۔جو شخص بھی اور جب بھی مسند خلافت پر بیٹھے اُس کی فرمانبرداری کو اپنا شعار بنا ئیں اور یہی روح اپنے زیر اثر لوگوں میں پیدا کریں۔اسلام تفرقوں سے تباہ ہوا اور اب بھی سب سے بڑا دشمن یہی ہے۔کاش ! انسان اس دل کو نکال کر پھینک دیتا جو ا سے نفسانیت کی وجہ سے سلسلہ کے مفاد کو قربان کرنے کی تحریک کرتا ہے گو بعض دفعہ نیکی کے رنگ میں بھی یہ تحریک ہوتی ہے کہ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَلَيْسَ مِنَّا ، 66 (الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۳ء) مسلم كتاب الامارة باب وجوب ملازمة المسلمين صفحه ۸۳۱ حدیث نمبر ۴۷۹۰ مطبوعه ریاض ۲۰۰۰ ء میں ” من فارق الجماعة شبراً فمات، فميتة جاهلية “ کے الفاظ ہیں۔