خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 151

خلافة على منهاج النبوة ۱۵۱ جلد دوم سو یا د رکھنا چاہئے کہ یہ غلطی لوگوں کو صرف اس لئے لگی ہے کہ وہ قرآنی الفاظ پر غور نہیں کرتے۔بیشک خوف کا امن سے بدل جانا بھی بڑی نعمت ہے لیکن اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وليُبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدَ الخَوْفِ آمنا کہ جو بھی خوف پیدا ہوگا اُسے امن سے بدل دیا جائے گا بلکہ فرمایا وَلَيُبَةِ لَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کہ جو خوف اُن کے دل میں پیدا ہوگا اور جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اُسے دُور کر دے گا اور اُس کی جگہ امن پیدا کر دے گا۔پس وعدہ یہ نہیں کہ زید اور بکر کے نزدیک جو بھی ڈرنے والی بات ہو وہ خلفاء کو پیش نہیں آئے گی بلکہ وعدہ یہ ہے کہ جس چیز سے وہ ڈریں گے اللہ تعالیٰ اُسے ضرور دُور کر دے گا اور اُن کے خوف کو امن سے بدل دے گا۔مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ سانپ بظا ہر ایک بڑی خوفناک چیز ہے مگر کئی لوگ ہیں جو سانپ اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے سانپ کا خوف کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔اسی طرح فقر ایک بڑی خوف والی چیز ہے مگر رسول کریم ﷺ کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔اب اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہو کہ کھانے کیلئے اگر ایک وقت کی روٹی بھی نہ ملے تو یہ بڑی ذلت کی بات ہوتی ہے تو کیا اُس کے اس خیال کی وجہ سے ہم یہ مان لیں گے کہ نَعُوذُ بِاللهِ رسول کریم ﷺ کی بھی ذلت ہوئی۔جو شخص فقر کو اپنی عزت کا موجب سمجھتا ہے ، جو شخص چیتھڑوں کو قیمتی لباس سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے اور جو شخص دنیوی مال ومتاع کو نجاست کی مانند حقیر سمجھتا ہے اُس کیلئے فقر کا خوف بالکل بے معنی ہے۔پس خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ولیبَةِ لَنَّهُمْ مِنْ بَعْدَ الْخَوْفِ آمَنَّا بلکہ فرمایا ہے وليبة لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا کہ کوئی ایسی خوف والی بات پیدا نہیں ہوگی جس سے وہ ڈرتے ہونگے۔اس فرق کو مدنظر رکھ کر دیکھو تو تمہیں معلوم ہوگا کہ خلفاء پر کوئی ایسی مصیبت نہیں آئی جس سے انہوں نے خوف کھایا ہوا اور اگر آئی تو اللہ تعالیٰ نے اُسے امن سے بدل دیا۔حضرت عمر کو اپنی شہادت سے کوئی خوف نہیں تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔مگر جب واقعات کو دیکھا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس