خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 67
خلافة على منهاج النبوة ۶۷ جلد اول کے درمیان ہیں اس مقام کو نہ چھوڑے گا ؟ ایسا کرنا تجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جاویں یہ تجھ سے بعید ہے۔کیا تمام دنیا کا انصاف کرنے والا انصاف نہ کرے گا ؟ اور خداوند نے کہا کہ اگر میں سدوم میں شہر کے درمیان پچاس صادق پاؤں تو میں ان کے واسطے تمام مکان کو چھوڑوں گا۔تب ابراہام نے جواب دیا اور کہا کہ اب دیکھ میں نے خداوند سے بولنے میں جرات کی اگر چہ میں خاک اور راکھ ہوں۔شاید پچاس صادقوں سے پانچ کم ہوں۔کیا ان پانچ کے واسطے تو تمام شہر کو نیست کرے گا ؟ اور اس نے کہا اگر میں وہاں پنتالیس پاؤں تو نیست نہ کروں گا۔پھر اس نے اس سے کہا شاید وہاں چالیس پائے جائیں۔تب اس نے کہا کہ میں چالیس کے واسطے بھی نہ کروں گا۔پھر اس نے کہا کہ میں منت کرتا ہوں کہ اگر خدا وند خفا نہ ہوں تو میں پھر کہوں شاید وہاں تھیں پائے جائیں۔وہ بولا اگر میں وہاں تمہیں پاؤں تو میں یہ نہ کروں گا۔پھر اس نے کہا دیکھ میں نے خداوند سے بات کرنے میں جرات کی شاید وہاں ہیں پائے جائیں۔وہ بولا میں ہیں کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا۔تب اس نے کہا میں منت کرتا ہوں کہ خداوند خفا نہ ہوں تب میں فقط اب کی بار پھر کہوں شاید وہاں دس پائے جائیں۔وہ بولا میں دس کے واسطے بھی اسے نیست نہ کروں گا کہ۔قرآن شریف میں اس کی نسبت فرمایا فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتِ من المُسلمين 1 غرض دس کے ذکر پر مجھے یہ واقعہ یاد آ گیا تو کس قدر افسوس کی بات ہے کہ دس مولوی بھی نہ ملیں یہ بہت ہی رونے اور گڑ گڑانے اور دعاؤں کا مقام ہے کیونکہ جب علماء نہ ہوں تو دین میں کمزوری آجاتی ہے میں تو بہت دعائیں کرتا ہوں کہ اللہ اس نقص کو دور فرما دے۔یہ تجویز جو میں نے پیش کی ہے قرآن مجید نے ہی اس کو پیش کیا ہے چنانچہ فرمایا فلولا نَفَرَ مِن كُلّ فرقة 19 سارے مومن تو ایک وقت اکٹھے نہیں ہو سکتے اس لئے یہ فرمایا کہ ہر علاقہ سے کچھ لوگ آویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور رہ کر دین حاصل کر کے اپنی قوم میں جا کر انہیں سکھائیں۔یہ تو میری پہلی تجویز کی تائید قرآن مجید سے ہے یا