خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page viii
اس کتاب کے لئے مواد کی تلاش و تحقیق اور اس کی کمپوزنگ ، ترتیب، پروف ریڈنگ وغیرہ متفرق امور کی انجام دہی اور اسے موجودہ فائنل صورت تک پہنچانے کے لیے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت بہت سے احباب نے بہت محنت اور جانفشانی سے مختلف خدمات کو انجام دیا۔ایسے تمام احباب شکریہ اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن اور اس کے جملہ رفقائے کار کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اپنی جناب سے انہیں بہترین جزا سے نوازے۔آمین۔امید ہے کہ احباب جماعت خصوصیت کے ساتھ خلافت کے موضوع پر اس علمی و روحانی بیش قیمت جواہر سے معمور خزانے سے کما حقہ فیضیاب ہوتے ہوئے خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے اپنے تعلق اخلاص و وفا اور محبت و فدائیت و اطاعت میں مزید آگے قدم بڑھائیں گے اور برکات خلافت سے وافر حصہ پانے کے لیے اعمال صالحہ کی مزید توفیق پاتے چلے جائیں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔خاکسار نصیر احمد قمر ایڈیشنل وکیل الاشاعت (طباعت )۔لندن