خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 15
خلافة على منهاج النبوة ۱۵ جلد اول اخبار وَ مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُةٌ أَحْمَدُ ! تصديق المسيح 66 الفضل میں تصدیق المسیح کے عنوان کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کے دو مضامین دو علیحدہ شماروں میں شائع ہوئے جن میں سے ایک کا عنوان ” خلیفہ بنانا خدا کا کام ہے اور دوسرے کا ” ضرورتِ امام “ تھا۔ان مضامین کے متن ذیل کے صفحات میں درج کئے جا رہے ہیں :۔خلیفہ بنا نا خدا کا کام ہے شریعت غراء اسلامیہ سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ مقرر کرنا اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔خلیفہ کہتے ہیں جو کہ اپنا حکم نافذ کرے۔دوسرے کے جا بجا آنے والا۔اور خلیفہ کے یہ بھی معنی ہوتے ہیں کہ اس کا کوئی قائمقام ہو۔حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے وقت اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو فرمایا۔اِنّي جَاعِلُ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ " میں ضرور زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔قَالُوا آتَجْعَلُ فِيهَا مِّنْ يُفْسِدُ فِيهَا ويَشفِكُ الدِّمَاء وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ " اُنہوں عرض کیا ، کیا تو بناتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون گرائے۔ہم تیری حمد کے ساتھ تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں۔خدا کی عجیب شان ہے کہ جو جو خدا نے خلیفہ بنایا ہے اس کی ضرور سخت مخالفت ہوتی ہے۔مخالفت ابتدا میں نیک لوگ بھی کرتے ہیں اور اشرار بھی۔لیکن نیک لوگوں کو خدا بچا لیتا