خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 75 of 267

خزینۃ الدعا — Page 75

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 24 نیکیاں لکھی جاتی اور تمہیں بدیاں معاف ہوتی ہیں۔(مسند احمد جلد ۲ صفحہ ۳۵) مناجات رسُول حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم میں نے فرمایا کہ دو کلمے زبان پر بہت ہلکے اور وزن میں بہت بھاری۔۔۔۔یہ ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظیمِ۔( بخاری کتاب الدعوات باب فضل التسبيح) ترجمہ : - اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ اور اللہ پاک ہے بہت عظمت والا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے فرمایا کہ کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ضرور بتائیں۔آپ نے فرمایا یہ ہے جنت کا خزانہ:۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ( بخاری کتاب الدعوات باب قول لا حول ولاقوة ومجمع الزوائد جلد 7 ص523) ترجمہ :۔کسی کو کوئی قوت اور طاقت حاصل نہیں سوائے اللہ کے جو بہت بلندشان والا اور بڑی عظمت والا ہے۔حضرت معادؓ بن جبل کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ہر نماز میں اور ایک روایت کے مطابق ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھنے کی تلقین فرمائی:۔اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَ شُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ - (ابوداؤد کتاب الوتر باب في الاستغفار ) ترجمہ: اے اللہ ! اپنے ذکر اور شکر کے لئے میری مدد فرما، اپنی خوبصورت عبادت کرنے کی مجھے توفیق دے۔حميد حضرت مسلم بن حارث تیمی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اُن کو نصیحت فرمائی کہ نماز فجر اور مغرب کے بعد سات سات مرتبہ یہ دعا کرو تو تمہیں آگ سے پناہ ملے گی۔اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ۔(ابودا و د کتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح ) ترجمہ: اے اللہ ! مجھے آگ سے پناہ دے۔76