خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 61 of 267

خزینۃ الدعا — Page 61

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 10 مناجات رسول ﷺ وقت ) سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہتے یعنی سن لی اللہ نے اُس کی جس نے اُس کی تعریف کی تو یہ دعا پڑھتے تھے:۔اللهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ( بخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب فضل اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ) ترجمہ: اے اللہ ! میرے رب سب تعریف تیرے لئے ہے۔حضرت رفاعہ بن رافع زرقی بیان کرتے ہیں کہ ایک دن ہم نے نبی کریم کے پیچھے نماز ادا کی جب آپ نے رکوع سے سر اٹھایا اور سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَہ کہا تو ایک شخص نے کہا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيْهِ ( بخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب فضل اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْد ) ترجمہ: اے ہمارے رب تیرے لئے ہی ہر قسم کی تعریف ہے ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہے اور پاک ہے جس میں بہت برکت ہے۔نبی کریم ﷺ نے نماز کے بعد فرمایا کہ میں نے تمیں سے زیادہ فرشتوں کو ان کلمات کو لکھنے کے لئے لپکتے دیکھا کہ اسے کون پہلے لکھتا ہے! حالت سجدہ کی دُعائیں حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم سے سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الاغلی پڑھتے تھے یعنی پاک ہے رب میرا جو بڑی شان والا ہے۔( ترمذی کتاب الصلوۃ باب التسبيح في الركوع والسجود) صلى الله حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ ایک رات میں اپنی باری میں حضور ﷺ کو بستر پر نہ پا کر پریشان ہوئی۔اندھیرے میں ادھر اُدھر ہاتھ مارا تو آپ کو سجدہ میں یہ دُعا کرتے پایا: - اَللَّهُمَّ اغْفِرْلِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ مسلم کتاب الصلوۃ باب الدعاء في السجود ) ترجمہ:- اے اللہ ! میرے پوشیدہ اور ظاہر ( سب گناہ ) مجھے معاف فرما دے۔62