خزینۃ الدعا — Page 60
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 9 مناجات رسُول الله اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ ، وَبِكَ آمَنْتُ ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ ، أَنْتَ رَبِّي خَشَعَ سَمْعِى وَبَصَرِفْ وَلَحْمِلْ وَدَمِنْ وَ عَظْمِي وَمُحِيْ وَ عَصْبِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔(نسائی) کتاب صفۃ الصلاۃ باب نوع آخر من الذكر ) ترجمہ:- اے اللہ ! تیری خاطر میں نے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور میں تیرا ہی فرمانبردار ہوں۔اور تجھی پر میرا تو کل ہے۔تو ہی میرا پروردگار ہے۔میرے کان اور میری آنکھیں ، میرا گوشت اور میرا خون، میری ہڈیاں اور میرا دماغ اور میرے اعصاب اس اللہ کی اطاعت میں جھکے ہوئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔رکوع کے بعد قیام کی دُعا الْحَدُّ حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ رکوع سے سر اٹھا کر یہ دُعا پڑھتے تھے:۔اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ ، مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ اَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنْكَ (مسلم کتاب الصلوۃ باب ما يقول اذا رفع رأسه من الركوع) ترجمہ : - اے اللہ ! ہمارے پروردگار ! سب تعریفیں تجھے حاصل ہیں۔آسمان بھر اور زمین بھر اور ان کے بعد جو تو چاہے وہ بھی (اس حمد سے ) بھر جائے۔اے تعریف اور بزرگی والے بندہ تیری جتنی بھی تعریف کرے تو اس کا حق دار ہے اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔اے اللہ ! جو چیز تو عطا کرے اُسے کوئی روکنے والا نہیں۔اور جسے تو روک دے وہ کوئی عطا نہیں کر سکتا۔اور کسی بزرگی والے کو تیرے مقابلہ پر اُس کی بزرگی چنداں نفع نہیں دے سکتی۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب ( رکوع سے کھڑے ہوتے 61