خزینۃ الدعا — Page 236
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 56 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى اور میرا معاملہ ایسے دشمنوں کے سپرد نہ کر جو مجھ پر استہزاء کرتے ہوئے گزرتے ہیں اور دشمنوں اور مکر کرنے والوں سے میری حفاظت فرما۔یقیناً تو ہی میری شراب اور میرا آرام ہے۔اور میری جنت اور میری ڈھال ہے۔پس میرے معاملہ میں میری مدد فرما اور میرا رونا اور میری پریشانی سن لے اور رحمتیں بھیج حضرت محمد پر جو تمام رسولوں سے بہتر اور متقیوں کے امام ہیں۔اور ان کو وہ سب مراتب عطا فرما جو تو نے ان کے علاوہ دوسرے نبیوں کو عطا فرمائے۔اے میرے رب ان کو وہ تمام نعمتیں بھی عطا فرما جو تو نے مجھے دینے کا ارادہ فرمایا ہے۔پھر اپنے منہ کے صدقے مجھے بخش دے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں کہ یہ کتاب تیرے فضل سے سات دنوں میں جمعہ کے روز مبارک مہینے میں دوعیدوں کے درمیان شائع ہو گئی۔اے میرے رب اس کو با برکت اور طالبوں کے لئے نفع رساں اور سیدھے راستہ کی طرف ہدایت دینے والی بنادے۔اے دعا کرنے والوں کی دعا قبول کرنے والے اپنے فضل سے ( قبول کر )۔آمین ثم آمین۔ایک مرید باصفا کی اولاد نرینہ کیلئے خاص مقبول دعا حضرت خلیفہ نورالدین جمونی صاحب ( محقق قبر مسیح) کے ہاں نرینہ اولاد نہ ہوتی تھی۔ان کی روایت ہے کہ 1893ء میں وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ قادیان آئے۔ان کے بطن سے بہت سی اولاد ہوئی جو مر جاتی رہی۔خلیفہ صاحب نے حضرت مسیح موعود سے اولاد کے بارہ میں دعا کروائی۔آپ کی اہلیہ نے بھی حضور سے اس کے لئے تعویذ مرحمت فرمانے کی درخواست کی۔حضور نے انہیں اپنے دست مبارک سے ایک دعا لکھ کر دی۔جو معجزانہ رنگ میں مقبول ٹھہری اور دسمبر 1893 میں خلیفہ صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہو گیا۔جس کا نام عبدالرحیم رکھا گیا۔چھ سال کی عمر میں یہ بچہ حضور کی خدمت میں قادیان بغرض زیارت آیا اور اس کی اداسی کے باعث واپسی وطن کے لئے اجازت چاہی گئی تو حضور نے اسے مخاطب 238