خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 218 of 267

خزینۃ الدعا — Page 218

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 38 رَبِّ نَجْنِي مِنْ غَمِّى (تذکره صفحه 79) اے میرے رب مجھے میرے غم سے نجات دے۔رَبِّ هَبْ لِي ذُرِّيَّةٌ طَيِّبَةً (تذكره صفحه : 626) میرے رب مجھے پاک اولا د عطا کر۔رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِيْنَ اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى ( تذکرہ صفحہ 282 ، تریاق القلوب صفحہ 59 حاشیہ ) اے ہمارے رب ہم ایمان لائے پس ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔رَبَّنَا إِنَّنَا جِئْنَاكَ مَظْلُومِيْنَ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِيْنَ - ترجمہ: اے ہمارے رب ہم تیرے پاس مظلوم ہونے کی حالت میں آئے ہیں۔پس ہمارے اور ظالم قوم کے درمیان امتیاز اور فرق ظاہر فرما دے۔آمین۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 1، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 621) رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِيْنَ - (حقیقۃ الوحی صفحہ 100 ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 104 ) اے ہمارے رب ہمارے گناہ ہمیں بخش دے ہم یقیناً خطا کار ہیں۔1907ء میں یہ دعا الہام ہوئی۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا طُعْمَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ۔اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کا لقمہ (خوراک) نہ بنا۔(تذکره:486) وَاجْعَلْ أَفْئِدَةً كَثِيرَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيَّ (تذکره صفحه 660) یعنی انسانوں کے بہت سے دلوں کو میری طرف جھکا دے۔( فرمایا یہ ایک بشارت ہے سلسلہ کی ترقی کے متلعق ) 220