خزینۃ الدعا — Page 194
حزينَةُ الدُّعَاءِ دشمن کے لئے دعا 14 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى میرا تو یہ مذہب ہے کہ دعا میں دشمنوں کو بھی باہر نہ رکھے۔جس قدر دعا وسیع ہو گی اسی قدر فائدہ دعا کرنے والے کو ہوگا اور دعا میں جس قد ر بخل کرے گا اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قرب سے دور ہوتا جاوے گا۔“ ( ملفوظات جلد اول ص 353) دین کے لئے دعا ”ہماری جماعت کو چاہیئے کہ راتوں کو رو رو کر دعائیں کریں۔عام لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ دعا سے مراد دنیا کی دُعا ہے وہ دنیا کے کیڑے ہیں اس لئے اس سے پرے نہیں جاسکتے۔اصل دعا دین ہی کی دعا ہے۔“ ( ملفوظات جلد 5 ص 132) اخبار البدر کے مطابق فرمایا: ”اصل دعا دین کے واسطے ہے اور اصل دین دعا میں ہے۔دین و دنیا کے لئے نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے۔“ نماز دعا ہی کا نام ہے۔اس لئے اس میں دعا کرو کہ وہ تم کو دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔“ اولا داور بیوی کے لئے دعا ( ملفوظات جلد 3 ص 435) ”اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا داور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں۔اگر اولاد کی خواہش کرے تو اس نیت سے کرے۔۔۔کہ کوئی ایسا بچہ پیدا ہو جائے جو اعلاء کلمۃ الاسلام کا 66 ذریعہ ہو جب ایسی پاک خواہش ہو تو اللہ تعالیٰ قادر ہے کہ زکریا کی طرح اولا د دیدے۔( ملفوظات جلد 3 ص 579) سب سے عمدہ دعا سب سے عمدہ دعا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضامندی اور گناہوں سے نجات حاصل ہو۔کیونکہ 196