خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 176 of 267

خزینۃ الدعا — Page 176

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ ادعِيَةُ المَهْدِى تری رحمت عجب ہے اے میرے یار تیرے فضلوں سے میرا گھر ہے گلزار غریقوں کو کرے اک دم میں تو پار جو ہو نومید تجھ سے، ہے وہ مُردار ہو آوارہ ہر دشت و وادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي ہوئے ہم تیرے اے قادر توانا ترے در کے ہوئے اور تجھ کو جانا ہمیں بس ہے تیری درگہ ہ آنا مصیبت سے ہمیں ہر دم بچانا کہ تیرا نام ہے غفار و ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي تجھے دُنیا میں ہے کس نے پکارا کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا ہوا میں تیرے فضلوں کا مُنادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أُخْرَى الْأَعَادِي میں کیونکر رگن سکوں تیری عنایات ے فضلوں سے پر ہیں میرے دن رات مری خاطر دکھائیں تو نے آیات ترحم سے مری سُن لی ہر ایک بات کرم سے تیرے دشمن ہوگئے مات عطا کیں تو نے سب میری مُرادات از دریمین صفحہ نمبر 52 178