خزینۃ الدعا — Page 10
خَزَيْنَةُ الدُّعَاءِ 10 قرآنی دعائیں (20) مصیبت سے نجات حاصل کرنے کی دعا حضرت سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ حضرت یونس نے مچھلی کے پیٹ میں جو دعا کی تھی کوئی بھی مسلمان وہ دعا کرے تو قبولیت کا موجب ہوتی ہے۔روایات میں ہے کہ اس دعا کے بعد گذلِكَ نُنجِی الْمُؤْمِنِینَ کا وعدہ ہے کہ جو مومن بھی اعتراف ظلم کر کے دعا مانگے گا اس کی دعا قبول ہوگی۔(تفسیر قرطبی جزء 11 صفحہ 334) لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّلِمِينَ (انيا ) تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے۔میں یقینا ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔(21) بدی کے مقابلہ میں طاقت حاصل کرنے کی دعا جب عزیز مصر کی بیوی اور دیگر عورتوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو بدی کی طرف مائل کرنے کی تدبیر کی تو حضرت یوسف نے یہ عاجزانہ دعا کی جس کے متعلق قرآن شریف میں ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو قبول کیا اور ان عورتوں کی تدبیر سے حضرت یوسف علیہ السلام کو محفوظ رکھا۔رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُوْنَنِي إِلَيْهِ وَإِلَّا تَصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَأَكُنْ مِنَ الْجُهَلِينَ (يوسف:۳۴) اے میرے رب ! جس بات کی طرف وہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت قید خانہ میں جانا مجھے زیادہ پسند ہے اور اگر ان کی تدبیر کے بدنتیجہ ) کو تو مجھ سے نہیں ہٹائے گا تو میں ان کی طرف جھک جاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہو جاؤں گا۔(22) بیماری سے شفایابی کی دعا حضرت ایوب نے بیماری سے نجات کی اس دعا میں اپنی حالت زار کو پیش کر کے اس طرح رحم طلب کیا۔یہ دعا قبول ہوئی اور معجزانہ طور پر ان کی بیماری دور ہوئی۔10