خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 157 of 267

خزینۃ الدعا — Page 157

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 106 مناجات رسُول الله ہے، اے وہ (مقدس) وجود جو گناہ کا مواخذہ نہیں کرتا اور پردہ دری نہیں کرتا اے خوبصورت در گزر کرنے والے ! اے وسیع مغفرت والے ! اے رحمت کے کھلے ہاتھ رکھنے والے ! اے ہر سر گوشی اور خفیہ مشورہ کے ساتھی ! اے وہ کہ جس کے پاس آخری شکایت پہنچتی ہے۔اے درگزر کرنے میں کریم ! اے عظیم محسن ! اے نعمتوں کے مستحق بننے سے قبل اُن کا آغاز کرنے والے !اے ہمارے رب ،اے ہمارے آقا،اے ہمارے مولیٰ اور اے ہماری رغبتوں کی انتہا ! اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے وجود کو آگ سے نہ جھلسانا۔☆ شتر سے بچنے کی دُعائیں حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے میرے والد کو جب وہ مشرک تھا یہ وعدہ فرمایا تھا کہ مسلمان ہو جاؤ تو دو نہایت نفع بخش دُعا ئیں تمہیں سکھاؤں گا۔میرے والد نے مسلمان ہو کر یہ وعدہ حضور کو یاد کرایا تو حضور نے یہ دعا سکھائی۔اللَّهُمَّ الْهِمْنِى رُشْدِى وَأَعِذْنِى مِنْ شَرِّنَفسِی۔( ترمذی کتاب الدعوات باب 70) ترجمہ:- اے اللہ ! میری رشد و ہدایت کی باتیں میرے دل میں ڈال اور مجھے میرے ☆ نفس کے شر سے بچا۔حضرت شکل بن حمید کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں درخواست کی کہ مجھے برائیوں سے بچنے کی کوئی دعا سکھلا دیں۔آپ نے میری ہتھیلی پکڑ کر یہ دُعا پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِى ، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي ، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي ، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ هَنِّي (ابوداؤد کتاب الوتر باب في الاستعاذہ ) ترجمہ:- اے اللہ ! میں اپنی سماعت و بصارت کے شر سے اور قلب و زبان کے شر سے اور اپنی شرمگاہ کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔158