خزینۃ الدعا — Page 143
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 92 مناجات رسُول الله ترجمہ: اے اللہ ! ہمارے لئے اپنا حلال (رزق) کافی کر دے بجائے حرام کے اور ہمیں اپنے فضل سے اپنے سواہر ایک سے بے نیاز کر دے۔☆ رسول کریم ﷺ نے حضرت ابو امامہ کو نماز کے وقت میں پریشان حالت میں مسجد میں دیکھا تو وجہ پوچھی انہوں نے قرض اور بعض دوسری پریشانیوں کا ذکر کیا۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسی دُعا نہ سکھاؤں جس سے تیرے قرض اور پریشانیاں دور ہوں۔پھر آپ نے فرمایا صبح و شام یہ دُعا پڑھا کرو۔ابوامامہ کہتے ہیں میں نے یہ دُعا آزما کر دیکھی اللہ نے میری ساری پریشانیاں اور قرض دور کر دیے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمَ وَالْحُزْن، وَأَعُوذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ (ابوداؤد کتاب الوتر باب الاستعاذه) ترجمہ:- اے اللہ ! میں ہم و غم سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور عاجز رہ جانے اور ستی سے بھی تیری پناہ کا طالب ہوں۔میں بزدلی اور بخل سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں نیز قرض کے بوجھ اور لوگوں کے نیچے دب جانے سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔قرض سے نجات کی ایک اور دُعا حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ابو بکر میرے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے کیا تم نے وہ دُعاسنی جو مجھے رسول کریم ﷺ نے سکھائی ہے؟ حضرت عائشہ نے عرض کیا وہ کونسی دُعا ہے؟ آپ نے فرمایا وہ دُعا جو حضرت عیسی اپنے ساتھیوں کو سکھاتے تھے ایسی دُعا کہ اگر تم میں سے کسی کے ذمہ پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا کرے تو وہ ضرور اس قرض کو دور کر دے گا۔دُعا یہ ہے:۔اللَّهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ ، كَاشِفَ الْغَمِّ مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ رَحِيْمَهُمَا أَنتَ تَرْحَمُنِي فَارْحَمْنِي بِرَحْمَةٍ تُغْنِيْنِي بِهَا عَنْ 144