خزینۃ الدعا — Page 142
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 91 مناجات رسول الله کر دے میرے معاملہ کو درست کر دے اور میرے دل کو پاک بنا دے میرے اعضائے نہانی کی حفاظت فرما اور میرے دل کو روشن کر دے اور میرے گناہ بخش دے میں تجھ سے جنت میں بلند درجات کا طالب ہوں۔آمین اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری شنوائی اور بینائی میں برکت دے اور میری روح جسم اور اخلاق میں بھی۔میرے اہل وعیال میں اور زندگی وموت میں اور عمل میں برکت رکھ دے۔میری نیکیوں کو قبول کر۔میں تجھ سے جنت کے بلند درجات کا طلبگار ہوں۔آمین نیک ظاہر و باطن کی دُعا حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے یہ دعا سکھائی :۔اللَّهُمَّ اجْعَلْ سَرِيرَتِي خَيْرًا مِّنْ عَلَانِيَتِي ، وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةٌ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ صَالِحٍ مَا تُؤْتِي النَّاسَ مِنَ الْأَهْلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ غَيْرَ الضَّالِّ وَالْمُضِلَّ ( ترمذی کتاب الدعوات باب 124 ) ترجمہ: اے اللہ! میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے ،اور میرا ظاہر نیک اور اچھا بنا دے۔اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا میں تیری عطاؤں میں سے ایسے نیک اہل وعیال اور پاک مال اور صالح اولاد مانگتا ہوں جو نہ خود برگشتہ ہو نیوالے ہوں اور نہ گمراہ کر نیوالے۔قرض و دیگر کمزوریوں کے دور ہونے کی دُعائیں ☆ حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے مجھے قرض سے بچنے کے لئے یہ دعا سکھائی:۔اللَّهُمَّ اكْفِنَا بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنَا بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ۔(ترمذی کتاب الدعوات باب 111 ) 143