خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 98 of 267

خزینۃ الدعا — Page 98

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 47 مناجات رسُول الله روکتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تا کہ تم سمجھ جاؤ۔اللہ کو یا درکھوتا وہ تمہیں یادر کھے۔اور اُس کو پکارو تا وہ تمہاری دعا قبول کرے۔اور اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے۔حج بیت اللہ کرنے والوں کے حق میں دُعا حضرت ابو ہریرہ نے رسول کریم ﷺ کی یہ دعا حجاج کے حق میں بیان کی اللّهُمَّ اغْفِرْ لِلْحَاجَ ، وَلِمَنِ اسْتَغْفَرَ لَهُ الْحَاجُ - (مستدرک حاکم جلدا ص ۴۴۱) ترجمہ: اے اللہ ! حاجیوں کو بھی بخش دے اور اُن کو بھی جن کے لئے حاجیوں نے بخشش مانگی ہے۔بیت اللہ سے واپسی پر دُعا حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ( قناعت اور رزق میں برکت کی ) یہ دعا نبی کریم ﷺ کیا کرتے تھے : حضرت سعید بن جبیر کے نزدیک بیت اللہ کو الوداع کرتے ہوئے یہ دعا پڑھنا مستحب ہے :۔اللَّهُمَّ قَنِعْنِي بِمَا رَزَقْتَنِي وَبَارِكْ لِي فِيْهِ وَاخْلُفْ عَلَى كُلِّ غَائِبَةٍ لِّيْ (مستدرک حاکم کتاب التفسیر جلد ۲ صفحه ۳۵۶) بِخَيْرٍ ترجمہ: اے اللہ ! جو تو نے مجھے عطا کیا ہے اُس پر مجھے قانع کر دے اور اس میں میرے لئے برکت ڈال دے اور وہ چیز بھی جو مجھے حاصل نہیں اُن میں میرے لئے بہتر قائمقامی فرما۔کھانا کھانے کی دُعائیں حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ حضرت ابوایوب انصاری کے گھر آئے تو کھانا پیش ہونے پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا 99