ختم نبوت کی حقیقت — Page 20
پھر فرماتے ہیں:۔اللہ جلالہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صاحب خائم بنایا اور آپ کو افاضہ کمال کے لئے وہ مہر دی جو کسی اور نبی کو ہر گز نہیں دی گئی۔اسی وجہ سے آپ کا نام خاتم النبیین ٹھہرا۔یعنی آپ کی پیروی کمالات نبوت بخشتی ہے۔اور آپ کی توجہ رُوحانی نبی تراش ہے اور یہ قوت قدسیہ کسی اور نبی کو نہیں ملی۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۹۷،۹۶) اب محمد صی نبوت کے سوا سب نبوّتیں بند ہیں وو پھر اپنے دعوی کی مخصوص تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:۔یہ شرف مجھے محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کی پیروی سے حاصل ہوا ہے۔اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دُنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ ہرگز نہ پاتا۔کیونکہ اب بجز محمد کی نبوت کے سب نبوّتیں بند ہیں۔شریعت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہوسکتا ہے۔مگر وہی جو پہلے امتی ہو۔پس اس بناء پر میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی۔“ 6 6 (تجلیات الہیہ صفحہ ۲۵،۲۴)