ختم نبوت کی حقیقت — Page 182
۱۸۲ میدان صاف ہے۔خُدا کرے کہ وہ وقت قریب ہو۔خدا کرے کہ ہمارے بھٹکے ہوئے بھائی اس روشنی کو دیکھیں جو ہم نے دیکھی ہے اور اس آب حیات کو چکھیں جو ہم نے چکھا ہے اور حضرت خاتم النبیین افضل الرسل سید ولد آدم کی بلندشان اور آپ کے حقیقی مقام کو پہچان کر اسلام کی خدمت میں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔تا دُنیا میں اسلام کا بول بالا ہو۔اور تا جس طرح دُنیا کا خدا ایک ہے، خدا کی کتاب اور اُس کا رسول بھی ایک ہو۔اور باقی سب اُس کے جھنڈے کے نیچے۔وذلك تقدير العزيز الحكيم وأخر دعونا آن الحمد لله رب العلمين * خاکسار خادم ملت مرزا بشیر احمد ربوہ۔بروز جمعہ بتاریخ ۲۷ / مارچ ۱۹۵۳ء