ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 180 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 180

۱۸۰ ہیں۔بالآخر عقلی دلائل کا میدان ہے اور اس میدان میں بھی ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا عقیدہ نہ صرف خدا تعالیٰ کی ازلی سنت کے عین مطابق ہے بلکہ زمانہ کی شہادت اور فطرت کی پکار بھی ہمارے حق میں ہے اور یہ شہادت وہ ہے جس کی تائید میں علامہ اقبال اور مولوی ابوالاعلیٰ مودودی تک صریح الفاظ میں اعلان کر چکے ہیں۔ان چار عظیم الشان شہادتوں کے ہوتے ہوئے جن میں سے ہر شہادت صداقت کا ایک بلند مینار ہے ہم پر یہ الزام لگانا کہ گویا ہم نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے منکر اور آپ کی ہتک کرنے والے ہیں اور گو یا ہم نے اسلام کو چھوڑ کر کوئی بنیادین نکالا اور کوئی نیاکلمہ ایجاد کیا ہے کتنا جھوٹ ، کیتنا ظلم اور کتنی سینہ زوری ہے! ہمارے امام حضرت مسیح موعود نے کس درد کے ساتھ فرمایا ہے کہ :۔ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل سے ہیں خدام ختم المرسلین شرک اور بدعت سے ہم بیزار ہیں خاک راہ احمد مختار ہیں سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے جان و دل اس راہ پر قربان ہے