ختم نبوت کی حقیقت — Page 170
نبوت کا نام بھی لے دے تو اُس کی زبان گڈی سے کھینچنے کے لئے تیار ہو جائیں مگر اندر سے اُن کے دل ایک نبی مانگتے ہیں اور نبی سے کم کسی پر راضی نہیں۔“ ترجمان القرآن بابت دسمبر و جنوری ۴۲، ۴۲۳ عیسوی صفحه ۴۰۶ زمین و آسمان کی زبردست شہادت پس قطع نظر قرآنی ارشادات کے اور قطع نظر حدیث کی تصریحات کے اور قطع نظر بزرگان سلف کی شہادات کے خود زمانہ کی حالت اور لوگوں کے دل کی آواز اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اس زمانہ میں ایک نبی کی ضرورت ہے۔حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ نے کیا خوب فرمایا ہے کہ:۔بشنوید اے طالباں کز غیب بکنند این ندا * مصلح باید که در هر جا مفاسد زاده اند آسمان بار دنشاں الوقت میگوید زمیں * ایں دو شاہد از پئے تصدیق من استادہ اند ( آئینہ کمالات اسلام صفحه ۱۱۴) د یعنی اے لوگو جو صداقت کی طلب رکھتے ہو کان دھر کر سنو کہ غیب سے یہ آواز آرہی ہے کہ اس وقت ایک بڑے ربانی مصلح کی ضرورت ہے کیونکہ ہر جگہ دین و مذہب میں فساد ہی فساد برپا ہے۔دیکھو آسمان نے اوپر سے نشانات برسائے ہیں اور زمین نیچے سے پکار رہی ہے کہ یہ وقت ایک ربانی مصلح کا وقت ہے۔آسمان اور زمین کے یہ دو گواہ میری صداقت کے حق میں شہادت دینے کے لئے چوکس ہو کر کھڑے ہیں۔“