ختم نبوت کی حقیقت — Page 13
۱۳ اس کی وجہ یہی ہے کہ جہاں اسرائیلی نبی گویا باہر سے لائے ہوئے باغبان تھے جو حضرت موسی کے باغ کی نگرانی کے لئے مقرر کر دیئے گئے وہاں خدا کے فضل و رحمت سے سلسلہ احمدیہ کا بانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی شاگرداور آپ ہی کا رُوحانی فرزند اور آپ ہی کا ظل تھا۔اسی لئے حضرت مسیح موعود یعنی بانی سلسلہ احمدیہ میں آنحضرت صلعم کے ساتھ وہ والہانہ عشق نظر آتا ہے جس کی مثال کسی دوسری جگہ نہیں ملتی۔اور یقینا ہر وہ شخص جو ایک طرف آپ کی کتب کا مطالعہ کرے گا اور اس کے مقابل پر انجیل میں حضرت موسیٰ کے متعلق حضرت عیسی کے اقوال وغیرہ پڑھے گا اس پر ہمارے اس دعوی کی صداقت روزِ روشن کی طرح ظاہر ہو جائیگی۔مثال کے طور پر حضرت مسیح موعود کے مندرجہ ذیل اشعار ملاحظہ ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں کس وارفتگی کے ساتھ فرماتے ہیں:۔وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الورای یہی ہے اُس ٹور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھا یا وہ مہ لقا یہی ہے دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے نیات کی اقسام کا اصطلاحی نام الغرض نبوت تین قسم کی ہے، اور گو جیسا کہ خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے مختلف نبیوں میں بھی مدارج کا فرق ہوتا ہے۔لیکن اُصولاً تمام نبی ان تینوں قسموں کی نبوت میں سے ہی کسی نہ کسی قسم سے تعلق رکھتے ہیں:۔