ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 131 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 131

تنیس کذابوں کی گنتی پوری ہو چکی ہے۔چنانچہ تاریخ سے یہ بات قطعی طور پر ثابت ہے کہ ان تیس جھوٹے نبیوں کی تعداد حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی بعثت سے پہلے پوری ہو چکی تھی۔مثلاً علامہ قسطلانی اپنی مشہور کتاب مواہب اللہ نیہ میں لکھتے ہیں:۔قال القاضي عياض هذا الحديث قد ظهر صدقه فلوعُدّ من تنبأ من زمن النبي صلى الله عليه وسلم إلى الأن ممن اشتهر بذلك لوجد هذا العدد و من طالع كتب التاريخ عرف صحة هذا - (مواہب الله نیہ جلد ۲ صفحہ ۱۹۸) یعنی قاضی عیاض فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی صداقت ظاہر ہو چکی ہے کیونکہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لیکر آج تک معروف جھوٹے مدعیان ملات کی گنتی کی جائے تو یہ عدد پورا ہو جاتا ہے اور جو شخص کتب تاریخ کا مطالعہ کرے گا اُس پر اس قول کی صحت ظاہر ہو جائے گی۔“ حضرت مسیح موعود کا اعلان حق اسی قسم کی شہادت اکمال الاكمال شرح مسلم اور بنج الکرامہ مصنفہ نواب صدیق حسن خان صاحب سرگروہ اہلِ حدیث میں بھی درج ہے۔لیکن جب بار بار سمجھانے کے با وجود حضرت مسیح موعود کے خلاف مولوی صاحبان یہی شور مچاتے چلے گئے کہ نعوذ باللہ آپ اُن تیس دجالوں میں سے ایک دقبال ہیں جن کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی