ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 104 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 104

۱۰۴ کیونکہ اس سے ختم نبوت کی مہر ٹوٹتی ہے۔مگر ظلی اور امتی نبی جو آپ کے ٹور سے ٹور پائے اور آپ کے فیض سے فیضیاب ہو آ سکتا ہے۔کیونکہ اس کی نبوت آپ کی شریعت کے تابع اور آپ ہی کا حصہ ہے۔میں حیران ہوتا ہوں اور میری حیرت کی کوئی انتہا نہیں رہتی کہ اس بزرگ خاتون اور مومنوں کی مادر مشفق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا خیال کس گہرائی تک پہنچا ہے کہ آنے والے خطرات کو چودہ سو سال پہلے بھانپ کر فرماتی ہیں کہ دیکھو حدیث لا نبی بعدی کے وہ معنی نہ کرو جو آیت خاتم النبین کے خلاف ہیں بلکہ وہ معنی کرو جو اس آیت کے مطابق ہیں۔اور اس طرح ضمنا آیت خاتم النبیین کی تشریح بھی کر جاتی ہیں کہ اس آیت میں نبوت کے بند ہونے کا ذکر نہیں بلکہ سرور کائنات کی مُہر تصدیق کے ساتھ آپ کے واسطہ سے انعامات الہی جاری ہونے کا ذکر ہے۔اللهم صل علی محمد و على آلِ محمّد و علی ازواج محمد و بارك وسلم - حضرت امام شعرانی کا حوالہ میرا یہ مضمون میرے اندازے سے بہت لمبا ہوتا جا رہا ہے۔اس لئے اب اس حدیث کی بحث کے تعلق میں صرف ایک اور حوالہ پیش کر کے دوسری حدیثوں کو لیتا ہوں۔حضرت امام شعرانی (وفات 24 ہجری) فرماتے ہیں:۔قوله صلى الله عليه وسلّم فلا نبى بعدى ولا رسول المُراد به لا مشرع بعدی۔(الیواقیت والجواہر جلد ۲ صفحہ ۲۷)