آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 56 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 56

ہوئے تو کیوں ؟ اللہ کا خوف پیش نظر رکھتے ہوئے اس امر پر غور فرمائیے۔ہماری دعا ہے اور ہمیں یقین ہے اگر انصاف اور خوف خدا کے ساتھ کوئی ان امور پر غور کریگا۔تو لازما اسی نتیجہ تک پہنچنگا جس تک عہد حاضر کے مشہور خدا ترس اور متدین عالم دین مولانا عبد الماجد صاحب دریا آبادی مرحوم پہنچے۔آپ فرماتے ہیں:۔جہاں تک میری نظر سے خود بانی سلسلہ احمدیہ جناب مرزا صاحب مرحوم کی تصنیفات گزری ہیں ان میں بجائے ختم نبوت کے انکار کے اس عقیدہ کی خاص اہمیت مجھے ملی ہے بلکہ مجھے ایسا یا د پڑتا ہے کہ احمدیت کے بعیت نامہ میں ایک مستقل و قعہ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کی موجود ہے۔لہذا مرزا صاحب مرحوم اگر اپنے تئیں نبی کہتے ہیں تو اس معنی میں ہر مسلمان ایک آنے والے مسیح کا منتظر ہے اور ظاہر ہے کہ یہ عقیدہ ختم نبوت کے منافی نہیں۔پس اگر احمدیت وہی ہے جو خود حضرت مرزا صاحب مرحوم بانی سلسلہ کی تحریروں سے ظاہر ہوتی ہے تو اسے ارتداد سے تعبیر کرنا بڑی ہی زیادتی ہے" رمنقول از اخبار الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۲۵) وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغ۔