آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 54 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 54

ترجمه در یعنی عیلے علیہ السّلام ہم میں حکم کی صورت میں شریعت کے بغیر نازل ہوں گے اور بلا شک نبی ہوں گے۔نواب صدیق حسن خانصاحب حج الکرامہ اسم میں علماء سلف کے اقوال کی بناء پر لکھتے ہیں : مَنْ قَالَ بِسَلْبٍ نَبْوَتِهِ فقد كفر حقا كما صرح به السيوطي ( حج الكرامه اسم ) ترجمہ :۔کہ جو شخص یہ عقیدہ رکھے کہ حضرت مسیح نبوت سے علیحدہ ہو کر ئینگے وہ کھلا کا فر ہے جیسا کہ امام سیوطی نے تصریح کی ہے۔ایک مفتی اور فاضل دیوبند مولوی محمد شفیع صاحب اپنے ایک فتوی میں سریر کرتے ہیں :۔جو شخص حضرت عیلئے علیہ السّلام کی نبوت سے انکار کرے دہ کا فر ہے۔یہی حکم بعد نزول بھی باقی رہے گا۔ان کے نبی اور رسول ہونے کا عقیدہ فرض ہو گا۔اور جب وہ اس است میں امام ہو کہ تشریف لائیں گے۔اس بناء پر ان کا اتباع احکام بھی واجب ہوگا۔الغرض حضرت عیسے علیہ السّلام بعد نزول بھی رسول اور نبی ہونگے اور ان کی نبوت کا انتقاد جو قدیم سے جاری ہے اس وقت بھی جاری رہے گا۔" (دیکھو رجسٹر فتاوی الف (۳۹)